ٹیپ ریکارڈنگ سے متعلق باتیں بے بنیاد اور حقیقت سے بہت دور ہیں ترجمان پاک فوج
ایسی افوہیں غیر ذمے دارانہ اورغیر پیشہ وارانہ ہیں، ترجمان پاک فوج
DUBAI:
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ ٹیپ ریکارڈنگ سے متعلق باتیں بے بنیاد اور حقیقت سے بہت دور ہیں۔
ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ نے کہا ہے کہ ٹیپ ریکارڈنگ سے متعلق باتیں بے بنیاد اور حقیقت سے بہت دور ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ ایسی افوہیں غیر ذمے دارانہ اورغیر پیشہ وارانہ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے دوران آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ظہیر الاسلام اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جب کہ حکومت کو پہلے دن سے اس سازش کا علم تھا۔