یمن امریکی ڈرون حملہ القاعدہ کے7 کارکن ہلاک
امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے7 کارکن ہلاک ہو گئے۔
یمن کے حکام کے مطابق حملہ یمن کے شہر جار میں کیا گیا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے 7 کارکن ہلاک ہوئے، القاعدہ کے ان 7 افراد کو کافی عرصے سے تلاش کیا جارہا تھا، حملہ یمن میں واقع امریکی ملٹری بیس سے کیا گیا، امریکی حکام نے بھی ڈرون حملے کی تصدیق کر دی۔