زین قتل کیس مقدمے کے مدعی نے ملزمان کو پہچانے سے انکار کردیا

وقوعہ ہوتے دیکھا ہے لیکن ملزمان کو ناموں سے نہیں پہچانتا، مدعی کا عدالت میں تحریری بیان

سابق وفاقی وزیر صدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو نے زین کو قتل کیا تھا۔ فوٹو: فائل

لاہور:
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زین قتل کیس کی سماعت کے دوران مدعی نے ملزمان کو پہچانے سے ہی انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زین قتل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں مدعی سہیل افضل نے اپنے تحریری بیان میں مصطفی کانجو سمیت کسی ملزم کا نام نہیں لیا جب کہ دیگر ملزمان کو بھی پہچاننے سے انکار کردیا، سماعت کے دوران مدعی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نے وقوعہ ہوتے دیکھا ہے لیکن وہ ملزمان کے نام نہیں جانتا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی۔


واضح ر ہے کہ 2 اپریل کو سابق وفاقی وزیرصدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو پر لاہور کے علاقے کیولیری گراؤنڈ میں 15 سالہ لڑکے زین کو فائرنگ کرکے قتل اورایک نوجوان کو زخمی کرنے کا الزام ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x31smqc_zain_news
Load Next Story