بھارت کا جنگی جنون برقرار نکیال سیکٹرمیں فائرنگ سے 2 شہری شہید2 زخمی

کانٹھی گلاکے رہائشی محمدشفیع اورشاہ پال شہید ہوئے،پاک فوج کا بھارت کو بھرپور جواب

کانٹھی گلاکے رہائشی محمدشفیع اورشاہ پال شہید ہوئے،پاک فوج کا بھارت کو بھرپور جواب، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
بھارتی فوج کا جنگی جنون ختم نہ ہوا، لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 شہری شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے لائن آف کنٹرول پرسیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہفتہ کونکیال سیکٹر (کوٹلی) میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے کانٹھی گل اکا رہائشی محمد شفیع شہید ہوگیاجب کہ 3دیگر شہری زخمی ہوگئے جن میں عمران، شاہ پال اورمستری رشید شامل ہیں۔ چند گھنٹے بعد شدید زخمی ہونے والا شاہ پال بھی جان کی بازی ہار گیاجس سے بھارتی فائرنگ سے ایک ہی روز میں شہید ہونے والو ں کی تعداد 2 ہوگئی۔ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔




بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کی تحصیل خورشیدآباد کے مختلف علاقوں میں بھی فائرنگ کی گئی، خورشید آباد کے رہائشی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اطراف کے رہائشی اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے تاہم پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی سورماؤں کی گنیں خاموش ہوگئیں۔



واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ کئی روزسے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔پاکستان کے یوم آزادی پربھی بھارتی فوج بلا اشتعال فائرنگ سے باز نہیں آئی۔
Load Next Story