یوم آزادی کی تقریب میں بھارتی وزیر نے پرچم ہی الٹا لہرا دیا
تقریب کے فوری بعد وزیر موصوف افسران پر برس پڑے اور پولیس اہلکاروں کو قصوروارٹھہرا دیا
کبھی کبھی بڑے مواقع پر ایسی غلطیاں ہو جاتی ہیں جو سیکڑوں لوگوں کے سامنے شرمندگی اور خفت کا باعث بن جاتی ہیں ایسا ہی کچھ ہوا بھارت میں جب یوم آزادی کی تقریب کے دوران بھارتی وزیر نے تقریب کے دوران قومی پرچم کو الٹا لہرا دیا جس کا ایک گھنٹے تک کسی نوٹس ہی نہیں لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر میں یوم آزای کی تقریب پنجاب کے شہر امرتسر کے گرونانک آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی جس میں پنجاب کابینہ کے وزیر بکرم سنگھ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب کے آغاز پر جب بھارتی پرچم لہرایا گیا تو وہ الٹا لہرا دیا جب کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیر سمیت وہاں بیٹھے افسران میں سے کسی بھی کو ایک گھنٹے تک پتا ہی نہیں چل سکا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے پرچم الٹا لہرا رہا ہے۔
وزیر بکرم سنگھ کی تقریر کے دوران ایک افسر کی نشان دہی کے بعد غلطی کو درست کیا گیا جب کہ تقریب کے فوری بعد وزیر موصوف افسران پر برس پڑے اور اس غلطی کا قصوروار ٹھہراتے ہوئے 2 پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر معطل کردیا اور مزید تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔