بھارتی فورسز کی ایل او سی پراشتعال انگیزی جاری باپ بیٹی سمیت 3 افراد زخمی
زخمیوں کی شناخت سردار حنیف، بیٹی مریم اور ناہید اختر کے ناموں سے ہوئی ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج ایک بار پھر بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت سردار حنیف، بیٹی مریم اور ناہید اختر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز کی مسلسل شیلنگ کے باعث خواتین کو اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے اور گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نکیال سیکٹر میں فائرنگ سے 2 شہری شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔