بحیرۂ روم میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتی سے 40 لاشیں برآمد

رواں برس 2 ہزار سے زیادہ تارکین وطن سمندر عبورکرکے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں ہلاک ہوچکے ہیں

غیرقانونی تارکین وطن کشتی کے انجن سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں، امدادی کارکن:فوٹو فائل

اٹلی کی بحریہ کو بحیرۂ روم میں تارکین وطن سے بھری ہوئی کشتی سے 40 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے ساحل سے 39 کلومیٹردوراطالوی جزیرے لامپیدوسا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن سے بھری کشتی کو روکا گیا تواس وقت کشتی میں بظاہر پانی داخل ہو رہا تھا۔ اٹلی کی بحریہ کو کشتی کے نچلے حصے سے کم از کم 40 غیر قانونی تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں جب کہ 320 افراد کو بچا لیا گیا ہے جن میں 10 خواتین سمیت بچے بھی شامل ہیں۔ امدادی کاموں میں شامل بحری جہاز کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کشتی کے انجن سے نکلنے والے دھویں کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔


دوسری جانب یونانی حکومت نے مناسب رہائش اوردیگر ضروریات مہیا کرانے کے لئے جزیرے کوس کی بندرگاہ پر گزشتہ 2 روز سے موجود سیکڑوں غیرقانونی شامی تارکین وطن کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس 2 ہزار سے زیادہ تارکین وطن سمندر عبور کر کے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔
Load Next Story