باجوڑ ایجنسی سے پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا بیٹا اغوا
اخونزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے سید حسین شاہ کو اسکول جاتے ہوئے حاجی لونگ کے علاقے سے اغوا کیا گیا، پولیٹیکل انتظامیہ
لاہور:
تحصیل خار سے پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کے 10 سالہ بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کا 10 سالہ بیٹا سید حسین شاہ اسکول جانے کے لئے گھر سے نکلا تو نامعلوم افراد نے تحصیل خار کے علاقے حاجی لونگ سے اسے اغوا کر لیا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اخوانزادہ چٹان نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے کی بازیابی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیویز اہلکاروں کی جانب سے اغوا کاروں کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اخونزادہ چٹان سابق صدر آصف علی زرداری کے مشیر برائے فاٹا امور ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x31zvk5_kiddnapping-of-ministers-son_news