شجاع خانزادہ پر خودکش حملے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شجاع خانزادہ کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، قرارداد کا متن
پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے اٹک میں صوبائی وزیر داخلہ پر خودکش حملے کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں میاں محمود الرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست میں سانحہ اٹک میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شجاع خانزادہ شہید کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،وفاق اور پنجاب حکومت نیشل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے ملک اور سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گردی کےخلاف آپریشن کی مکمل حمایت کرتی ہے، حکومت اس واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دے۔