مسلم لیگ ن کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا چوہدری سرور

پاکستان کے عوام عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑرہے ہیں، رہنما تحریک انصاف

تحریک انصاف ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط اور مقبول ہو رہی ہے، چوہدری سرور فوٹو: فائل

تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔


لاہور میں تحریک انصاف لیبر ونگ کے ضلعی صدور کے اجلاس سے خطاب کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ تحریک انصاف کی مقبولیت سے صرف مسلم لیگ (ن) ہی نہیں اپوزیشن کی تمام جماعتیں خوفزدہ ہیں، تحریک انصاف ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط اور مقبول ہو رہی ہے، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے تمام اپوزیشن جماعتوں کو عبرت ناک شکست دی ہے۔مسلم لیگ (ن) کو پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی مقبولیت کا پتہ چل جائے گا۔

چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سانحہ قصور پر مٹی ڈالنے کی کوشش کررہی ہے مگر انہیں اس کوشش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، تحریک انصاف کی سیاست عوامی سیاست ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر فورم پر مزدوروں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے کیونکہ مزدوروں کی مضبوطی کے بغیر ملک مضبوط نہیں ہوسکتا ۔
Load Next Story