فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ کا ہالی ووڈ میں پریمیئر
معلوم نہیں تھا کہ فلم کے پریمیئرکے سلسلہ میں امریکا جانے کی خواہش پوری ہوگی،احمد علی
پاکستانی فلم ''کراچی سے لاہور'' کا ہالی ووڈ میں شاندار پریمیئرمنعقد ہوا۔
جس میں فلم کی کاسٹ شہزاد شیخ، عائشہ عمر، احمد علی، یاسر حسین، ایشیتہ سید، عاشر وجاہت اور ہدایت کار وجاہت رؤف کے ساتھ دیگر فنکاروں ماریہ واسطی، شازیہ وجاہت و دیگر نے شرکت کی۔ان سب کا جوش اور خوشی قابل دیدنی تھا۔ فلم میں سیم کا کردار نبھانے والے اداکار احمد علی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری امریکا جانے کی خواہش ایسے پوری ہوگی کہ میری فلم''کراچی سے لاہور'' کا پریمئیر ہالی ووڈ میں منعقد ہوگا، میں اتنا خوش ہوں کہ بیان بھی نہیں کرسکتا۔
یاد رہے کہ کراچی سے لاہور 31 جولائی کو ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور اب تک اچھا کاروبار کررہی ہے، اس فلم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ پہلی پاکستانی فلم ہے جس کا پریمئیر ہالی ووڈ میں منعقد ہوا ہے۔