سندھ اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا مجوزہ شیڈول جاری

دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 12 اکتوبر ہوگا تاہم دوسرے مرحلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

HARIPUR:
الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا مجوزہ شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت دونوں صوبے کے مختلف اضلاع میں 12 اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن پہلے مرحلے میں سندھ میں مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈومحمد خان، ٹھٹھہ، سجاول، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورو، خیرپور، لاڑکانہ، شکارپور اور قمبرشہدادپور جب کہ پنجاب میں لودھراں، وہاڑی، اوکاڑہ، بہاولپور، بہاولنگر، ٹوبہ ٹیک سنگھ،سرگودھا، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، راولپنڈی اور اٹک میں بلدیاتی انتخابات کرائے گا۔


بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پبلک نوٹس 24 اگست کو جاری کیا جائے گا، امیدوارکاغذات نامزدگی 28 اگست سے یکم ستمبر تک جمع کرواسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 سے 8 ستمبر تک کی جائے گی، کاغذات نامزدگی 18 ستمبر تک واپس لئے جاسکیں گے جب کہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 ستمبرکوجاری کی جائے گی جب کہ ان اضلاع میں پولنگ کا عمل 12 اکرتوبر کو ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story