’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مارننگ شو کی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم
مذکورہ پروگرام ہفتہ اوراتوارکی صبح ایکسپریس نیوز سے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے.
''ایکسپریس نیوز '' کا مارننگ شو ''ریمبوصاحبہ اورآپ '' مقبولیت میںنئے ریکارڈ قائم کررہا ہے۔
ایک طرف پروگرام کے میزبان ریمبواورصاحبہ کی دلچسپ گفتگوہوتی ہے تودوسری جانب چھوٹے خاں، موٹے خاں کے طنزومزاح سے بھرپورفقرے بھی ناظرین کی توجہ کا مرکزبنے ہوئے ہیں۔ پروگرام میں اب تک فنون لطیفہ کی معروف شخصیات بطورمہمان شرکت کرچکی ہیں جنہوں نے فلم ، ٹی وی ، تھیٹر، میوزک اورفیشن انڈسٹری کے شعبوںمیں نمایاں کارکردگی سے منفرد پہچان بنا رکھی ہے۔ پروگرام میں جہاں ریمبو، صاحبہ اوردیگردلچسپ گفتگوسے ناظرین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے ہیں وہیں مہمان شخصیات اپنے کیرئیر کی یادیں تاذہ کرتے ہوئے اہم معلومات بھی فراہم کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام ہفتہ اوراتوارکی صبح ایکسپریس نیوز سے ٹیلی کاسٹ کیا جاتا ہے اوراس کی پسندیدگی کے حوالے سے ملک وبیرون سے خطوط، ای میلز اورایس ایم ایس کے ذریعے ناظرین کی بڑی تعداد اپنی رائے سے آگاہ کرتی ہے۔ ناظرین کی جانب سے ملنے والے خطوط میںجہاں پروگرام کو پسند کرنے کی بات کی جاتی ہے وہیں ان کی تجاویز بھی شامل ہوتی ہیں جن کومدنظررکھتے ہوئے پروگرام میں کچھ اہم ایشوزکو مزاح کے ساتھ پروگرام کا حصہ بنایا جاتاہے۔