جاپان سے ٹیرف پرجلد مذاکرات کرینگے خرم دستگیر

پاک جاپان بزنس فورم کے نومبر کے اجلاس میں ترجیحی تجارت کیلیے تجاویز پیش کی جائینگی

پاک جاپان بزنس فورم کے نومبر کے اجلاس میں ترجیحی تجارت کیلیے تجاویز پیش کی جائینگی فوٹو: فائل

RAHIM YAR KHAN:
وفاقی وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جاپان سے برآمدی ٹیرف میں کمی پر جلد مذاکرات کیے جائیں گے، پاک جاپان بزنس فورم کے نومبر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں جاپان کے ساتھ ترجیحی تجارت کے لیے تجاویز پیش کی جائیں گی، پاکستانی ٹیکسٹائل اور لیدر کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی جاپانی منڈیوں میں رسائی کے لیے جلد ہی جامع مذاکرات کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے پاک جاپان بزنس فورم کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔


ملاقات میں بتایا گیا کہ 11 اور 12نومبر کو پاکستان اور جاپان کے بزنسمین اور حکومتی نمائندوں کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لیے براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات کی جاپان میں بہت طلب ہے لیکن جاپان کے خطے کے دوسرے ممالک سے تجارتی معاہدوں کی بدولت پاکستانی مصنوعات کی جاپانی منڈیوں میں رسائی مشکل ثابت ہو رہی ہے، جاپان سے پاکستانی مصنوعات کے لیے ان ممالک کے برابر ٹیرف کے حصول کیلیے مذاکرات کیے جائیں گے، پاکستان جاپان سے اربوں ڈالر کی ہائی ٹیک مشینری انتہائی کم ٹیرف پر درآمد کرتا ہے جبکہ پاکستانی برآمدکنندگان کو متوازی سہولتیں حاصل نہیں۔
Load Next Story