روس سے تجارت کے فروغ کے لئے آج اسٹیک ہولڈرزکا اجلاس طلب

قومی غذائی تحفظ وتجارت کی وزارتیں،ماتحت ادارے اور ایکسپورٹرزودیگرشریک ہونگے

روس کو چاول، موسمی پھل اورسبزیوں کی برآمد کے امکانات پر غور کیا جائے گا،ذرائع فوٹو: فائل

روس کے ساتھ تجارت کے فروغ اور زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے پر غور کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس جمعرات20اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔


وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے روس اور بیلا روس کے حالیہ دورے میں روسی وزیر اعظم ولادمیر پیوٹن اور بیلاروس کے حکام نے پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے بالخصوص پاکستان سے زرعی مصنوعات کی درآمد میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔

روس پاکستانی کینو اور آلو کی بڑی منڈی ہے تاہم روس کو پاکستان سے دیگر زرعی مصنوعات چاول، موسمی پھل اور دیگر سبزیاں بھی بڑے پیمانے پر برآمد کی جاسکتی ہیں، ان امکانات پر غور کے لیے اسٹیک ہولڈرز کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کیا گیا ہے جس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزارت تجارت کے اداروں سمیت پھل اور سبزیوں کے برآمد کنندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کریں گے۔
Load Next Story