اسپین میں چرواہوں کو اسکولوں میں تعلیم دی جانے لگی

کورس کے دوران چرواہوں کو ایک ماہ تک کلاس میں جانوروں کی غذا اور بیماریوں جیسے موضوعات پر لیکچر دیے جاتے ہیں

کورس کے دوران چرواہوں کو ایک ماہ تک کلاس میں جانوروں کی غذا اور بیماریوں جیسے موضوعات پر لیکچر دیے جاتے ہیں :فوٹو: فائل

خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں کم از کم چار اسکول ایسے ہیں جہاں چرواہوں کو اسکولوں میں تعلیم دی جانے لگی ۔


چرواہوں کو ان کے پیشے کی تعلیم و تربیت دی جاتی ہے جس کا مقصد چراگاہوں کو باقی رکھنا ہے جن کی تعداد 1982 سے 2009 کے دوران 3964 سے کم ہوکر 2085 رہ گئی ہے،کورس کے دوران چرواہوں کو ایک ماہ تک کلاس میں جانوروں کی غذا اور بیماریوں جیسے موضوعات پر لیکچر دیے جاتے ہیں اور پھر ان طالب علموں کو پریکٹیکل کے لیے چراگاہوں میں بھیجا جاتا ہے جہاں وہ چار ماہ تک کسی تجربہ کار چرواہے سے تربیت حاصل کرتے ہیں۔
Load Next Story