کراچی کے فٹ پاتھوں پر آویزاں سائن بورڈز اور بل بورڈز 26 اگست تک ہٹانے کا حکم
26 اگست کے بعد ہمیں فٹ پاتھ پر کوئی سائن بورڈ نظر نہیں آنا چاہئے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے شہر قائد میں فٹ پاتھوں اور گرین بیلٹس پر لگائے گئے غیر قانونی ہورڈنگز اور سائن بورڈز کو 26 اگست تک ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی اور جسٹس امیر ہانی مسلم پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے غیر قانونی سائن بورڈز سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت کے رو برو کراچی کنٹونمنٹ بورڈ ، کے ایم سی، کوسٹ گارڈ اور رینجرز کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے تاہم متعلقہ اداروں کے افسران کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے انہیں اگلی سماعت میں ہر صورت پیش ہونے کے لئے شو کاز نوٹسز جاری کر دیئے۔
سماعت کے دوران کے ایم سی کے نمائندے نے شہر کے مختلف علاقوں سے ہٹائے جانے والے ہورڈنگز کی رپورٹ عدالت میں پیش کی جب کہ رینجرز اور کوسٹ گارڈ کے نمائندوں نے عدالت کو بتایا کہ انہوں نے اپنی حدود میں کسی کو سائن بورڈ لگانے کی اجازت نہیں دی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ گرین بیلٹس اور فٹ پاتھ پر کس قانون کے تحت بل بورڈز لگائے گئے ہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے کہ ہر سال بارشوں میں سیکڑوں بورڈز اور ہورڈنگز گرجاتے ہیں جس سے درجنوں افراد مرجاتے ہیں لیکن سب لوگ پیسے کے پیچھے پاگل ہوگئے ہیں۔ عدالت نے متعلقہ افسران کو 26 اگست تک فٹ پاتھ پر موجود تمام سائن بورڈز ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے اس سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔