خواتین میک اپ کے علاوہ اپنا دفاع کرنا بھی سیکھیںاکشے کمار

زیادتی برداشت کرکے خاموش رہنا ایک بڑی غلطی ہے اور اسے ختم کرنا چاہیے،اداکار

لڑکیوں کو اپنا دفاع کرنا آنا چاہیئے،اداکار:فوٹو : فائل

بالی ووڈ کے سپراسٹار اکشے کمار نے کہا ہے عورتوں کو خود کی حفاظت کرنا آنا چاہیے کیوں کہ مرد عورتوں سے زیادہ کمزور اور ڈرپوک ہوتے ہیں۔


یہ بات انھوں نے اپنی فلم برادرزکی تشہیری تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اکشے کمار کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو صرف میک اپ کرنا ہی نہیں اپنا دفاع کرنا بھی آنا چاہیے کیونکہ آج کے دور میں یہ ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادتی برداشت کرکے خاموش رہنا ایک بڑی غلطی ہے اور اسے ختم کرنا چاہیے۔
Load Next Story