چنگ چی رکشوں کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگارہوگئے

 ہائی کورٹ کے چنگ چی رکشوں کی بندش کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،صفدر شاہ

 ہائی کورٹ کے چنگ چی رکشوں کی بندش کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،صفدر شاہ فوٹو آن لائن

آل کراچی چنگ چی ویلفیئر ایسوسی ایشن کراچی کے رہنماسیدصفدرشاہ نے کہاہے کہ چنگ چی رکشوں کی بندش سے ہزاروں افراد بیروزگارہوگئے ،کم فاصلے کے لیے شہری جن کے پاس اپنی ٹرانسپورٹ نہیں وہ چنگ چی استعمال کرتے تھے ،چنگ چی کی بندش سے طالب علم،بزرگ اور خواتین کوشدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ہم نے 18 سال سے کم عمرکے ڈرائیوروں کوخود پکڑکرگاڑی سمیت تھانوں میں بند کروایا،ان خیالات کا اظہارانھوں نے اربن ریسورس سینٹرمیں خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے مزید کہاکہ چنگ چی کے ماڈل کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے ،شہر میں ہر نیا آنے والا ڈی آئی جی ٹریفک ہمارے خلاف ایکشن لیتا ہے۔


عیدکے موقع پرہمیشہ ہمارے خلاف کارروائی ہوتی ہے،ایک موقع پر 2011 میں ڈرائیور سمیت 4 افرادکی سواری کیلیے نوٹیفکیشن جاری ہوا تھااب اس کوتسلیم نہیں کیاجارہا ہے۔

ہم ٹریفک قوانین کی پاسداری کے پابندہیں،اب ہم سندھ ہائی کورٹ کے چنگ چی کی بندش کے فیصلے کوسپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے،اس موقع پرشرکانے کہاکہ چنگ چی ڈرائیور تیز رفتاری اوراورلوڈنگ نہ کریں،حادثات میں زیادہ تربچے اور خواتین زخمی ہوتے ہیں احتیاطی تدابیراختیارکرنے کی اشد ضرورت ہے ،چنگ چی کے ماڈل میں تبدیلی کی جائے۔
Load Next Story