کینگروز سب کچھ گنوا کرخواب غفلت سے جاگنے لگے
آخری ایشز ٹیسٹ میں3 وکٹ پر 287 رنز بنالیے،وارنر اوراسمتھ کی نصف سنچریاں
GILGIT:
آسٹریلوی بیٹسمین سب کچھ گنوا کر خواب غفلت سے جاگنے لگے، آخری ایشز ٹیسٹ کے ابتدائی روز 3 وکٹ پر 287 رنز بنالیے، نائب قیادت پانے والے ڈیوڈ وارنر نے 85 رنز اسکور کیے،مستقبل کے قائد اسٹیون اسمتھ 78 رنز کے ساتھ کریز پرموجود تھے، سبکدوش ہونے والے کپتان مائیکل کلارک پہلی باری میں 15 رنز کے مہمان بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیریز میں 1-3 کے گھاٹے میں جاکر ایشز ٹرافی گنوانے والی آسٹریلوی ٹیم نے اوول میں بحالی وقار کیلیے جدوجہد شروع کردی ہے، ابتدائی روز انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہری بھری وکٹ اور آسمان پر بادلوں کو دیکھتے ہوئے کینگروز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر بولرزمطلوبہ نتائج حاصل نہیں کرپائے۔
اوپنرز کرس روجرز اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو 110 رنز کا آغاز فراہم کیا۔ کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے روجرز نے 43 رنز بناکر مارک ووڈ کی گیند پر فرسٹ سلپ میں موجود کک کا کیچ بنے، رواں سیریز کے اختتام پر نائب کپتان کی نوید پانے والے وارنر نے خوشی کے اس موقع کو سنچری سے دوبالا کرنا چاہا مگر معین علی راہ میں حائل ہوگئے، 85 رنز پر وہ ایڈم لیتھ کا کیچ بنے۔
کپتان مائیکل کلارک اپنے آخری ٹیسٹ کو یادگار بنانے کے خواب آنکھوں میں سجائے میدان میں اترے مگر115 ویں ٹیسٹ کی پہلی باری میں صرف 15 رنز بناکر بین اسٹوکس کی گیند پر امپائر کمار دھرماسیناکی جانب سے کاٹ بی ہائنڈ قرار دے دیے گئے، کلارک نے ریویو کا سہارا لیا مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مایوسی کے عالم میں وہ پویلین واپس روانہ ہوئے تو تماشائیوں نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا۔ بارش کے سبب بھی کھیل کچھ دیر رکا، جب پہلے دن کااختتام ہوا تو آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 287 رنز بنالیے تھے، اسٹیون اسمتھ 78 اور ایڈوم ووگس 47 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔