قاتلانہ حملے میں زخمی رشید گوڈیل ذہنی طور پر تندرست ہیں ڈاکٹرز
زخمی رشید گوڈیل نے پلکیں جھپکا کراشارہ کیا اوراہلخانہ کو بھی پہچانا، اسپتال ترجمان
ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ زخمی رشید گوڈیل ذہنی طور پر تندرست ہیں اور وہ اب اپنے اہلخانہ اور دوست احباب کو بھی پہچان رہے ہیں۔
ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال انجم رضوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رشید گوڈیل کا بلڈ پریشراوردل کی دھڑکن نارمل ہے اور ان کی حالت مسلسل بہترہورہی ہے تاہم جب تک وہ آئی سی یو میں ہیں انہیں خطرے سے باہرنہیں کہا جاسکتا جب کہ مزید 3 سے 4 روز انہیں آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرسلمان فریدی کی سربراہی میں 18 رکنی میڈیکل پینل نے رشید گوڈیل کا معائنہ کیا اور اب بھی ان کی پسلی میں ایک گولی موجود ہے تاہم ان کی حالت اس قابل نہیں کہ آپریشن کیا جائے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ رشید گوڈیل نے پلکیں جھپکا کر اشارہ کیا اور اہلخانہ کو پہچانا جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ ان کی یادداشت بھی ہے اور وہ پہچاننے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں تاہم وہ ابھی کسی بھی قسم کا بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں ہیں جب کہ ڈاکٹرزنے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں آئندہ 12 سے 16 گھنٹے وینٹی لیٹرکے بغیررکھا جائے گا۔
https://www.dailymotion.com/video/x32isze_rasheed-godil_news