کراچی کے علاقے ناظم آباد سے مشکوک گاڑی سے 10 ہزار سے زائد کارتوس برآمد
گاڑی کی ڈگی اور سیٹوں کے نیچے سے کارتوس کے 124 ڈبے برآمد ہوئے، اصغر عثمان
ناظم آباد نمبر ایک سے ایک مشکوک گاڑی سے 10 ہزار سے زائد کارتوش برآمد کر لئے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی لیاقات آباد اصغر عثمان نے بتایا کہ شہریوں نے 15 پر فون کر کے پولیس کو اطلاع دی کہ کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر ایک میں ایک مشکوک گاڑی کھڑی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا۔ جب بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مشکوک گاڑی کی تلاشی کی تو اس کی ڈگی اور سیٹوں کے نیچے سے کارتوس کے 124 ڈبے برآمد ہوئے جس میں مختلف قسم کے اسلحے کے کارتوس موجود تھے۔
ایس پی لیاقت آباد کا کہنا ہے کہ گاڑی پر لگی نمبر پلیٹ بھی جعلی ہے، گاڑی کے انجن اور چیچس نمبر کے ذریعے مالک کا پتہ لگایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گاڑی گزشتہ 15 روز سے علاقے میں کھڑی تھی اور جب آج کسی پروگرام کے سلسلے میں انہیں اس جگہ سے گاڑی ہٹھانا پڑی تو مشکوک ہونے پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
https://www.dailymotion.com/video/x32j20c_bullets-in-car_news