باجوڑایجنسی میں قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق
مرنے والوں کی شناخت ملک محمد کریم اورملک دوا خان سے ہوئی ہے، پولیٹیکل انتظامیہ
لاہور:
تحصیل اتمانخیل کے علاقے ارنگ زیارت میں مقامی قبائلی رہنما کی گاڑی کے قریب بم دھماکے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمانخیل کے علاقے ارنگ زیارت میں شرپسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا، جسے عین اس وقت ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا جب مقامی قبیلے کے رہنما کی گاڑی گزر رہی تھی، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طورپرتباہ ہوگئی جب کہ 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔
لاشوں اور زخمیوں کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر خار کے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں جاں بحق افراد کی شناخت ملک محمد کریم اورملک دوا خان سے ہوئی ہے جب کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل باجوڑ میں ہی پیپلز پارٹی کے رہنما اخونزادہ چٹان کے بیٹے کو بھی اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیا گیا تھا تاہم بعد ازاں اسے بازیاب کرالیا گیا تھا۔