وزن کی زیادتی سے مختلف قسم کے کینسر لاحق ہوسکتے ہیں پروفیسر زمان شیخ
خواتین کی کمر کا سائز 32 انچ اور مردوں کی کمر کا سائز 36 انچ سے بڑھ جائے تو امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ ہوسکتا ہے۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ڈائیبیٹک کے سربراہ پروفیسر زمان شیخ نے کہا ہے کہ وزن کی زیادتی (موٹا پا) ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر ، کولیسٹرول کی زیادتی، جوڑوں کے درد، امراض قلب، گردے میں پتھری اور مختلف قسم کے کینسر کا سبب بن سکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے موٹاپے کے عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ اگر جنوبی ایشیائی خواتین کی کمر کا سائز 32 انچ اور مردوں کی کمر کا سائز 36 انچ سے بڑھ جائے تو امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ ہوسکتا ہے۔