جامعہ کراچی میں تقریب میں شرکت پر ماڈل ایان علی کے خلاف درخواست دائر

ماڈل ایان علی کو مدعو کرنے والے طلبہ اور متعلقہ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، درخواست گزار

ماڈل ایان علی نے 20 اگست کو جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایک تقریب میں شرکت کی تھی۔ فوٹو: فائل

MANSEHRA:
کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ملزمہ ماڈل ایان علی کے خلاف جامعہ کراچی میں خطاب کرنے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ماڈل ایان علی کے خلاف ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی نے ایک مقدمہ میں نامزد ہونے کے باوجود جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور طالب علموں سے خطاب بھی کیا۔ درخواست گزار نے ماڈل ایان علی کو مدعو کرنے والے طلبہ اور متعلقہ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی نے 20 اگست کو جامعہ کراچی کے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایک تقریب میں شرکت کی اور لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنواتی رہیں۔
Load Next Story