چیف الیکشن کمشنر نے 2 ہفتوں میں خط کا جواب نہ دیا تو دھرنا دیں گے عمران خان
اگر الیکشن کمیشن نے 2 ہفتوں میں خط کا جواب نہ دیا تو دھرنا شروع کردیں گے، چیرمین تحریک انصاف
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے اب تک میرے خط کا جواب نہیں دیا اور اگر 2 ہفتوں میں سوالات کے جواب نہ ملے تو 2 ہفتوں کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے اور ایسا دھرنا ہوگا کہ 126 دن والا دھرنا بھی بھول جائیں گے۔
لاہور کے زمان پارک میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ این اے 122 کے فیصلے پر عوام کو مبارکباد دیتا ہوں، مجھے انصاف کے لیے ڈھائی سال جدوجہد کرنا پڑی، لیکن آج خوشی ہےکہ میرے ساتھ جدوجہد کرنے والے خوش ہیں اس موقع پر دھرنے میں ساتھ دینے والوں کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ میں ان کے دکھ میں شریک ہوں جب کہ اب 2 وکٹیں گر گئی ہیں اور تیسری وکٹ بھی جلد کرنے والی ہے۔
عمران خان نےکہا کہ اگر حکومت 4 حلقے کھول دیتی تو دھرنا نہ ہوتا لیکن اب عوام کو پتا چل گیا ہوگا کہ نوازشریف 4 حلقے کیوں نہیں کھول رہے تھے، ملک کے 2 سال میں نے نہیں بلکہ نوازشریف نے ضائع کیے، ہر حلقے میں دھاندلی ہوئی اور حکومت اسے بے ضابطگی کہتی ہے، الیکشن کمیشن حکومت کے ساتھ مل کر میچ فکس کرتا رہا، الیکشن کمیشن سے متعلق تمام باتیں درست ہورہی ہیں اگر الیکشن کمیشن کو تھوڑی سی بھی شرم ہے تو استعفیٰ دے دیں جب کہ آج نادرا کے چیرمین کو بھی شرم آنی چاہئے۔
چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اب تک میرے خط کا جواب نہیں دیا، وہ 2 ہفتے میں خط کا جواب دیں اور اگر سوالات کے جواب نہ ملے تو 2 ہفتوں کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر دھرنا دیں گے اور ایسا دھرنا ہوگا کہ 126 دن والا دھرنا بھی بھول جائیں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x32ol7e_imran-khan_news