قومی وطن پارٹی اورتحریک انصاف کےدرمیان خیبرپختونخوامیں شراکت اقتدارکاسمجھوتہ

خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ 12 نکات پر معاملات طے پا گئے ہیں، آفتاب شیرپاؤ

خیبر پختونخوا اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ لینے پر بات ہوئی ہے نہ ہی ہم نے مانگی ہے آفتاب شیر پاؤ فوٹو: فائل

قومی وطن پارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان خیبر پختونخوا میں شراکت اقتدار کے لئے معاملات طے پاگئے ہیں۔


پشاورمیں پریس کانفرنس کے دوران پشاور قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب آحمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ سیاست میں دروازے کبھی بند نہیں ہونے چاہییں، خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ 12 نکات پرمعاملات طے پا گئے ہیں، بات چیت میں صوبائی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ لینے پر کوئی بات نہیں ہوئی اورنا ہی ہم نے اس بارے میں کوئی مطالبہ کیا ہے۔

آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ ملک میں انتخابی اصلاحات ناگزیرہیں، ان کی جماعت این اے 122 پرالیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے اوریہ سمجھتی ہے کہ اس حلقے پردوبارہ انتخاب ناگزیرہوگئے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جاسکتی ہے۔ ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں انتہاپسندوں، دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد کو کیفرکردارتک پہنچانا ہوگا تاہم متحدہ قومی موومنٹ نے استعفے دے کربڑا قدم اٹھایا، اسے استعفوں سے متعلق فیصلے پرنظرثانی کرنی چاہئے۔
Load Next Story