اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق تبادلہ خیال
وفاقی وزیر خزانہ اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ کل وزیر اعظم کی ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات پر متفق
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ حکومت کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں ایم کیو ایم کی جانب سے دیئے گئے استعفوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے انہیں ایم کیو ایم کی قیادت سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا اور متحدہ کے رہنماؤں کی وزیراعظم نواز شریف سےکل ہی ملاقات کا وقت مانگ لیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران اسحا ق ڈار نے ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات کرانے پر آماد گی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت استعفوں کا معاملہ مذاکرات سے حل کرنا چاہتی ہے اور کراچی آپریشن پر ایم کیو ایم کے جائز تحفظات دور کرنے کے لیے تیار ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x32rm4f_ishaq-dar_news