ایازصادقسعدرفیق کےحلقےمیں انتخاب ہواتوبڑےمارجن سےعمران خان کی تسلی کرائیں گےپرویزرشید
عمران خان کو کم ووٹوں سے شکست پرتسلی نہیں ہوتی، وفاقی وزیراطلاعات
SHANGHAI:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو کم ووٹوں سے ہارپرتسلی نہیں ہوتی اس لئے اگر ایاز صادق اور سعد رفیق کے حلقے پر دوبارہ انتخاب ہوا تو بھاری مارجن سے ان کی تسلی کرائیں گے۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران کان کو کم ووٹوں سے ہارنے پرتسلی نہیں ہوتی، ہری پور میں مسلم لیگ (ن) کے عمر ایوب کو 750 ووٹوں سے کامیابی ملی تھی جس کی عمران خان کو تسلی نہ ہوئی، اسی حلقے میں جب دوبارہ الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کو 47 ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست ہوئی۔ سعد رفیق کے حلقے میں بھی اگر یہی چیز دہرائی گئی تو پھر ان کی تسلی تھوڑے ووٹوں سے نہیں زیادہ ووٹ لےکر کرائی جائے گی۔
پرویزرشید کا کہنا تھا کہ سیاسی معرکوں میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ کسی جماعت کے پاس ایسے کارکن نہیں ہیں جو اپنی نمائش کے بجائے اپنی جماعت کے لئے دن رات کام کریں، مسلم لیگ بھی (ن) اپنے رہنماؤں اور کارکنوں میں کوئی فرق نہیں رکھتی، ہمارے لیے سب ایک ہیں جب کہ عمران ںان ملتان میں خود کنٹینرپرکھڑے رہے اور نیچے کارکن مرتے رہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x32rjnm_pervez-rasheed_news