کولمبوٹیسٹ سری لنکا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 72 رنز بنالئے
میزبان سری لنکا کو جیت کے لئے مزید 341 رنز درکار ہیں۔
کولمبو ٹیسٹ میں بھارت نے جیت کے لئے میزبان سری لنکا کو 413 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آئرلینڈر نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنا لئے۔
کولمبو کے سارا اوول گراؤنڈ میں کھیلے جارہے ٹیسٹ کے چوتھے روز کے اختتام تک سری لنکا نے کمار سنگارا اور کشال سلوا کے کے خسارے کے ساتھ 2 وکٹوں پر 72 رنز بنالئے جب کہ اسے جیت کے لئے مزید 341 رنز درکار ہیں۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کے اوپننگ بلے باز کشال سلوا ایک اور سنگاکارا 18 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے جب کہ ڈیموتھ کرارتنے 25 اور انجیلو میتھیوز 23 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشونت نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے پہلی اننگز میں 393 اور دوسری میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جب کہ میزبان سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 306 رنز پر پولین لوٹ گئی تھی۔