آسٹریلیا نے ایشزسیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو اننگز اور 46 رنز سے شکست دے دی
میچ میں شکست کے باوجود انگلش ٹیم نے سیریز 2-3 سے اپنے نام کرلی۔
آسٹریلیا نے ایشیز سیریز کے پانچویں میچ میں انگلیڈ کو اننگز اور 46 رنز سے شکست دے دی جب کہ سیریز انگلینڈ نے 2-3 سے اپنے نام کرلی۔
لندن کے کنگٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 481 رنز بنائے جس کے جواب میں انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 149 اور دوسری میں صرف 286 رنز ہی بنا سکی۔ کینگروز بولرز کی تباہ کن بولنگ کے سامنے انگلش بلے باز محتاط انداز سے ہی کھیلتے رہے لیکن وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔ دوسری اننگز میں اوپننگ بلے باز ایڈم لیتھ 10، کپتان السٹرل کک 85، این بیل 13، جوئے روٹ 11، جونی بریسٹو 26، بین اسٹوک صفر، جوز بٹلر 42، مارک ووڈ 6، معین علی 35 اور اسٹارٹ براڈ 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کے پیٹر سیڈل 4، نیتھن لیون اور مچل مارچ نے 2،2 جب کہ مچل جانسن اور اسٹیون اسمتھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں اسٹیون اسمتھ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 143 رنز بنائے تھے جب کہ انگلش ٹیم کا کوئی کھلاڑی پہلی اننگز میں نصف سنچری بھی نہیں بنا سکا۔