چنگ چی رکشوں کی بندش پر حکومت سندھ اور ڈی آئی جی کراچی ٹریفک کو نوٹس

سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف چنگ چی رکشا ایسوسی ایشن نے اپیل پر نوٹس جاری کئے

سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔


سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے چنگ چی رکشا ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد حکومت سندھ، محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ڈی آئی جی کراچی ٹریفک پولیس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story