پاکستان سے سیریز انگلینڈ کا اسپن اٹیک کودوآتشہ بنانے پر غور
معین علی کی بولنگ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ بیٹنگ اوپننگ کرانے کا امکان
انگلینڈ نے یو اے ای میں پاکستان کیخلاف سیریز میں اسپن اٹیک کودوآتشہ بنانے پر غور شروع کردیا، معین علی کی اسپن صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ان سے بیٹنگ اوپننگ بھی کرائی جاسکتی ہے، کوچ ٹریور بیلس نے اکتوبر میں شیڈول سیریز سے قبل ٹیم میں تبدیلی کا عندیہ دیدیا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایشز فتح کی آڑ میں خامیوں کو نہیں چھپایا جاسکتا، پاکستان سے سیریز کافی مشکل ثابت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے آسٹریلیا سے ایشز سیریز میں کامیابی کے بعد اب اکتوبر میں پاکستان سے مقابلوں پر توجہ مرکوز کردی ہے، اس کیلیے نہ صرف اسپن کے شعبے کو مضبوط بنایا جائیگا بلکہ آل راؤنڈر معین علی کو بھی اہم ذمہ داری دی جا سکتی ہے۔ وہ ممکنہ طور پرکپتان کک کے ہمراہ اوپننگ کرینگے، کوچ ٹریور بیلس نے کہا کہ یہ ایک آپشن ہمارے پاس موجود ہے۔
معین مختلف پوزیشنز پر بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی صلاحیتیں منوا چکے ہیں۔ واضح رہے کہ معین نے ایشز سیریز میں آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کی جبکہ انھیں چھٹے نمبر سے اوپر کھیلنے کا کوئی موقع نہیں ملا ہے۔ پاکستان کیخلاف سیریز میں بطور اوپنر کھیلنے کا موقع معین کو دینے کی صورت میں ایڈم لیتھ کے اسکواڈ میں جگہ بنانے کا امکان مزید کم ہوجائیگا، وہ ایشز میں مسلسل مواقع ملنے کے باوجود متاثر کرنے میں ناکام رہے۔ بیلس نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشنز اسپنرز کیلیے مددگار ہوتی ہیں اس لیے معین کیساتھ ایک اضافی اسپنر کو بھی میدان میں اتارا جاسکتا ہے۔
انھوں نے اپنے کھلاڑیوں کوخبردار کیا کہ ایشز سیریز میں کامیابی کے باوجود ان میں سے کچھ کی ٹیم میں جگہ بدستور خطرے سے دوچار ہے، اس کی آڑ میں خامیاں چھپ نہیں سکتیں۔ یاد رہے کہ انگلینڈ کو آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں اننگز سے شکست ہوئی اوربیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی تھی۔
بیلس نے پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں کچھ شعبوں کو بہتر بنانے پر توجہ دینا ہوگی،بعض پوزیشنزکو مزید مضبوط کرنا ہے، یو اے ای کی سیریز آسان نہیں ہوگی، کامیابی کیلیے ہمیں مضبوطی درکار جو میں نہیں سمجھتا کہ وقت ہماری ٹیم کے پاس ہے۔