ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 100میٹر ریس میں شیلی پرائس کا طلائی تمغہ
شیلی این فریزر پرائس نے 100 میٹر کا فاصلہ 10.76 سیکنڈز میں طے کر کے میدان اپنے نام کیا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جمیکا کی خاتون ایتھلیٹ شیلی این فریزر پرائس نے عمدہ پرفارم کرتے ہوئے 100 میٹر ریس جیت لی، ڈچ ایتھلیٹ ڈیفن شیپرز نے چاندی کا تمغہ پایا جبکہ امریکی ٹوری بوائی نے برانز میڈل اپنے نام کیا، کینیا کی ویویان چیوروٹ نے ویمنز 10 ہزار میٹر ریس میں پہلا نمبر حاصل کرلیا، جمیکن سپراسٹار ایتھلیٹ یوسین بولٹ منگل کو 200 میٹر ریس کے لیے ایک مرتبہ پھر برڈز نیسٹ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چینی دارالحکومت میں جاری 15ویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جمیکا کی خاتون ایتھلیٹ شیلی این فریزر پرائس نے ویمنز 100 میٹر ایونٹ جیت لیا، یہ ان کا تیسرا ورلڈ ٹائٹل رہا ، ڈبل اولمپک چیمپئن نے 10.76 سیکنڈز کی پرفارمنس سے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، نیدرلینڈز کی ڈیفن شیپرز نے 10.81 سیکنڈز کے ساتھ سلور میڈل پایا، امریکا کی ٹوری بوائی نے برانز میڈل پر اکتفا کیا، انھوں نے مقررہ فاصلہ 10.86 سیکنڈز میں طے کیا۔کینیا کی ویویان چیوروٹ نے ویمنز 10 ہزار میٹر ریس میں پہلا نمبر حاصل کرلیا، وہ ڈیگو میں منعقدہ 2011 ورلڈ چیمپئن شپ میں 10 کلومیٹر ریس کا ٹائٹل جیتنے کے ساتھ2 مرتبہ 5 ہزار میٹرریس میں بھی ورلڈ چیمپئن رہی تھیں۔ اس مرتبہ انھوں نے مقررہ فاصلہ 31 منٹ 41.41 سیکنڈز میں طے کرکے میدان مارلیا۔
ورلڈ نمبرون اور سابق ورلڈ انڈور1500 میٹر ریس کی چیمپئن ایتھوپیا کی گیلیٹا بورکانے چاندی کا تمغہ پایا، ان کی پرفارمنس 31 منٹ41.77 سیکنڈز رہی جبکہ امریکی اسپرنٹر ایملی اینفیلڈ نے برانز میڈل پر اکتفا کیا، انھوں نے فاصلہ 31 منٹ43.49 سیکنڈز میں طے کیا۔جمیکن اسٹار یوسین بولٹ منگل کو 200میٹر ریس میں حصہ لینے کیلیے ایک مرتبہ پھر برڈز نیسٹ اسٹیڈیم کا رخ کریں گے، وہ گذشتہ دن 100 میٹرریس میں ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب رہے تھے، کولمبیا کی کیٹرین ایبرگیون نے باآسانی ورلڈ ٹرپل جمپ ٹائٹل کا دفاع کرلیا۔ 31 سالہ ایتھلیٹ نے اپنی فتوحات کا سلسلہ دراز کرتے ہوئے 14.90 میٹر کی چھلانگ لگاکر طلائی تمغہ جیتا، اسرائیل کی ہینا کینزیوا میننکو نے سلور میڈل پایا، ان کی پرفارمنس 14.78 میٹر رہی، اولمپک چیمپئن قازقستان کی اولگا ریپاکووا نے برانز میڈل اپنے نام کیا، ان کی کارکردگی 14.77 میٹر رہی۔
مینز 3000 میٹر اسٹیپ لیشی ریس میں کینیا کے ایزاکائل کیمبوئی فاتح بنے، انھوں نے مقررہ فاصلہ 8 منٹ11.28 سیکنڈز میں طے کیا، ہموطنوں کونسیلس کیپریٹو نے چاندی جبکہ بریمن کیپروپ کیپریٹو نے برانز میڈل جیتا۔مینز پول والٹ میں کینیڈا کے شوانسی باربر نے5.90 میٹر کی پرفارمنس سے طلائی تمغہ اپنے نام کیا، جرمن رافیل ہولزڈیپ نے سلور اور فرانس کے رینوڈ لیولینی نے برانز میڈل جیتا۔