پیپلزپارٹی رہنما قاسم ضیا کی ضمانت کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر

نیب نے میرے خلاف بدنیتی اور سیاسی انتقام کی بنیاد کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر گرفتار کیا

قاسم ضیا پر لوگوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے فوٹو: فائل

اسٹاک ایکس چینج فراڈ کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا نے ضمانت کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔


لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں قاسم ضیا نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان پر عائد کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام بےبنیاد ہے، انہیں کسی کو کوئی ادائیگی نہیں کرنی، نیب کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، نیب نے ان کے خلاف بدنیتی اور سیاسی انتقام کی بنیاد کارروائی کی اور انہیں غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا،احتساب عدالت نے انہیں غیرقانونی طور پر ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ ان کی ضمانت منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ قاسم ضیا پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا الزام ہے تاہم گزشتہ روز احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔
Load Next Story