ایم ایم اے بحالی مبارکہم سے مشاورت نہیںکی گئیمنورحسن

جماعت اسلامی کے گلے شکوے دورکرینگے،عطاالرحمن ’’کل تک‘‘میں جاویدچوہدری سے گفتگو

جماعت اسلامی کے گلے شکوے دورکرینگے،عطاالرحمن ’’کل تک‘‘میں جاویدچوہدری سے گفتگو ۔ فوٹو: فائل

امیرجماعت اسلامی سید منور حسن نے کہاہے کہ ہمیں متحدہ مجلس عمل کے فعال ہونے پر کوئی گلہ یاشکوہ نہیں ہے ہم سے شمولیت کے بارے میں بات نہیں کی گئی اور نہ ہی ہم سے کوئی مشاورت کی گئی ہے ۔

پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے ایم ایم اے آج نہیں بہت پہلے کی بحال ہوچکی ہے اور اس کی بحالی کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اعلان بھی کیا تھا ۔ہم متحدہ مجلس عمل کو مبارکباد دیتے ہیں، مجھے افسوس ہے کہ ہمیں دعوت دینا مناسب نہیں سمجھا گیا اور ہمیں اب دعوت دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایم ایم اے صرف ووٹ بینک کا نام نہیں ہے کسی بھی جماعت کی سولو فلائیٹ سے حکومت نہیں بن سکتی ۔


جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کے بحالی کے لئے عوام کا ہم پر عرصہ دراز سے دبائوتھا ،ہم کئی مرتبہ منصورہ جاچکے ہیں سید منورحسن سے ملاقاتیں بھی کیں اور چند روز قبل میں نے ان کو ٹیلی فون بھی کیا تھا ۔آج ہم نے اعلان کیا ہے کہ ایم ایم اے کو اگلے اجلاس کے بعد فعال کریں گے، جماعت اسلامی کے لئے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطاالرحمان نے کہا کہ شائد جماعت اسلامی نہیں چاہتی کہ ایم ایم اے کو فعال کیا جائے۔

ہم نے ان سے کئی مرتبہ مشاورت کی ہے اور کئی وفود بھی بھیجے ہیں، سید منورحسن سے ملاقاتیں بھی ہوئی تھیں لیکن انہوں نے کہاکہ ابھی مناسب وقت نہیں ہے ۔ہم نے ایم ایم اے کو فعال نہیں کیا۔ اس کو فعال کرنے کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا اس دوران جماعت اسلامی کے گلے شکوے دور کرنے کی کوشش کی جائے گی یہ بہت بری بات ہوگی کہ ایم ایم اے بحال ہو اور اس میں جماعت اسلامی نہ ہو۔خیبر پختونخواہ کے عوام ہاتھ مسل رہے ہیں کہ انہوں نے اے این پی کو ووٹ کیوں دئیے۔فوجی آپریشن سے ملک میں مزید تباہی ہوگی۔

Recommended Stories

Load Next Story