اقوام متحدہ کا پاک بھارت مذاکرات کی منسوخی پر تشویش کا اظہار

دونوں ممالک اپنے اختلافات ختم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

دونوں ممالک تمام اختلافات کو بات چیت کے ذریعے حل کریں،سربراہ اقوام متحدہ۔،فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان طے شدہ مذاکرات کی منسوخی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔


بان کی مون نے پاک بھارت قومی سلامتی کے مشیروں کے درمیان طے شدہ مذاکرات کی منسوخی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اختلافات ختم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے رہنما مذاکرات کی جلد بحالی کے لیے تمام ممکنہ مواقع استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ 23 اور 24 اگست کو پاک بھارت قومی سلامی کے مشیروں کے درمیان دہلی میں پہلے سے طے شدہ مذاکرات ہونا تھے جو کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اور پاکستانی وفد کی کشمیری حریت پسند رہنماؤں سے ملاقات نہ کرنے کی بھارتی شرط کی وجہ سے منسوخ ہوگئے۔
Load Next Story