گاڑیوں کی رجسٹریشن کانیانظام متعارف کرانیکافیصلہ

تمام گاڑیوںکووی آئی این نمبرجاری ہونگے،اسکے بغیرکوئی گاڑی رجسٹرڈنہیںہوسکے گی

تمام گاڑیوںکووی آئی این نمبرجاری ہونگے،اسکے بغیرکوئی گاڑی رجسٹرڈنہیںہوسکے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے گاڑیوںکی جعلی رجسٹریشن اورچوری شدہ گاڑیوں کا دہشت گردی میںاستعمال روکنے کیلیے گاڑیوںکی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرانے کافیصلہ کیا ہے۔

نئے نظام کے تحت ٹیکس چوری کے خاتمے میں مدد ملے گی اوردہشت گردو ںکاسرا غ لگایاجاسکے گا۔ نظام کے تحت درآمدی و مقامی سطح پر تیارہونے والی تمام گاڑیوںکووی آئی این نمبرجاری کیے جائیں گے اوران نمبرز کے بغیرملک بھرمیںکوئی گاڑی رجسٹرڈنہیںہوسکے گی۔وزارت خزانہ کے سینئر افسر نے،،ایکسپریس،،کو بتایا کہ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے نئے سسٹم کیلیے قانون سازی کی ضرورت ہے جس کیلیے ایف بی آر نے پالیسی تیار کرلی ہے اور جلداسے لا ڈویژن سے توثیق کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔


ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی کے مسودے کے مطابق ایف بی آر ایک سنٹرلائزڈڈیٹا بیس رجسٹریشن سرورقائم کرے گا جو الیکٹرانیکلی ملک بھر میں قائم تمام صوبائی موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹیز ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اتھارٹیزو ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ منسلک ہوگا ۔

ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت درآمدی و مقامی سطع پر تیار ہونے والی تمام گاڑیوں اور اسمگل شدہ گاڑیوں کو ڈیوٹی، ٹیکسوں اورجرمانوںکی ادائیگی پر قانونی حیثیت دلوانے کیلیے الگ الگ وی آئی این نمبرز جاری کیے جائیںگے،ہر گاڑی کے چیسز نمبر پر الیکڑا نک بارکوڈسٹرپ لگائی جائے گی، اگر کوئی گاڑی وی آئی این نمبر کے بغیررجسٹرڈہوگی تووہ غیرقانونی تصورکی جائے گی،ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پالیسی مکمل طورپرتیارہے جسے لا ڈویژن سے توثیق کے بعدکابینہ سے منظوری لی جائے گی اور اسے پھر پارلیمنٹ میں منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story