سنجے دت ایک مرتبہ پھر پیرول پر جیل سے رہا

اداکار کی پیرول پر رہائی کی درخواست بیٹی کے ناک کے آپریشن کے لیے منظور ہوئی

اداکار کی پیرول پر رہائی کی درخواست بیٹی کے ناک کے آپریشن کے لیے منظور ہوئی۔ فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار سنجے دت کو پے رول پر جیل سے 30 دن کی رہائی مل گئی۔


بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے دت نے رواں سال جون میں اپنی چھوٹی بیٹی اقراء کی علالت کو جوازبناتے ہوئے پے رول پر رہائی کے لیے عدالت کو درخواست دی تھی ۔زرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت رہائی کے احکامات ملنے بعد جمعرات کے روز گھر پہنچ جائیں گے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سنجے دت کو ان کی بیٹی جن کے ناک کا آپریشن ہونا ہے کے باعث پیرول پر رہائی دی جارہی ہے اوریہ پے رول قابل تجدید ہے جس میں وہ مزید 60 روز کے لیے توسیع حاصل کرسکتے ہیں واضح رہے کہ سنجے دت کو جنوری 2014 میں بھی 3 مہینوں کے لیے پے رول پر رہائی ملی تھی۔
Load Next Story