ثانیہ مرزاکی کھیل رتنا ایوارڈ کے لیے نامزدگی کے خلاف حکم امتناع جاری

ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز میں ومبلڈن گرینڈ سلم جیتنے پر راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔

ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز میں ومبلڈن گرینڈ سلم جیتنے پر راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا کی راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کیلیے نامزدگی کو کرناٹکا ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، عدالت نے پیرالمپک ایتھلیٹ ایچ این گریشا کی درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔


ثانیہ مرزا کو ویمنز ڈبلز میں ومبلڈن گرینڈ سلم جیتنے پر وزارت کھیل کی جانب سے راجیو گاندھی کھیل رتنا ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا ۔

لندن پیرالمپکس 2012 میں ہائی جمپ میں سلور میڈل جیتنے والے گریشا نے کہاکہ کھیلوں کے سب سے بڑے اعزاز کیلیے ثانیہ مرزا کا انتخاب ناانصافی پر مبنی ہے، میری کارکردگی کو نظر انداز کردیا گیا جبکہ میں نے گذشتہ برس انچیون ایشین گیمز میں بھی کانسی کا تمغہ جیتا تھا، اس پر عدالت نے ثانیہ کو کھیل رتنا ایوارڈ دینے کیخلاف حکم امتناع اور فریقین کو نوٹس جاری کردیے ۔
Load Next Story