تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے کیویز کا کام تمام کر دیا
62رنز کی فتح سے سیریزبھی2-1 سے اپنے نام کر لی، ڈی ویلیئرزنے نصف سنچری بنائی
جنوبی افریقہ نے کیویز کا کام تمام کرتے ہوئے تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل 62رنز سے جیت لیا، سیریزبھی2-1 سے میزبان ٹیم کے نام ہوگئی،فتح کیلیے284 رنزکا تعاقب کرنے والی مہمان سائیڈ221 سے آگے نہ بڑھ پائی،ٹام لیتھم نے کپتان کین ولیمسن کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے 84رنز کی شراکت سے ہدف کا تعاقب کیا۔
لیتھم 54 اور کین ولیمسن39 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے، جارج واکر21اور گرانٹ ایلوئٹ 20رنز سے آگے نہ بڑھ سکے، کولن منرو (35) اور ڈگ بریسویل(13) کے درمیان ساتویں وکٹ کیلیے 31 رنز کی پارٹنر شپ بنی، لیوک رونچی ایک رن بنا سکے، ایش سودھی 5رنز بناکرآؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی بنے، بین وہیلر 13 پر ناٹ آؤٹ رہے، ڈیوڈ ویسی نے 3 جبکہ ریباڈا اور عمران طاہر نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین رخصت کیا، کائل ایبٹ اور ڈیل اسٹین کو ایک ایک وکٹ ملی۔
اس سے قبل پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 283رنز اسکوربورڈ پرسجائے،اوپنرمورن وان ویک (58) اور ہاشم آملا (44) نے ٹیم کو 89 رنزکا عمدہ آغاز فراہم کیا،کپتان ابراہم ڈی ویلیئرز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر سب سے زیادہ 64رنز بنائے، انھوں نے ملر (36)کے ہمراہ چوتھی وکٹ کیلیے 65 گیندوں پر 86رنز بٹورے، فرحان بہردین 40رنز بناکر نمایاں رہے،بین وہیلر نے3 اورگرانٹ ایلوئٹ نے2 وکٹیں لیں۔