کبھی اپنی اولاد میں فرق نہیں رکھا امیتابھ بچن
بیٹا اور بیٹی دونوں ہی برابر ہوتے ہیں۔ ان کے درمیان فرق روا رکھنا جہالت اور کم ظرفی ہے، امیتابھ بچن
KARACHI:
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے کہا ہے کہ انھوں نے کبھی بھی اولاد میں فرق روا نہیں رکھا ۔
بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے اپنے بچوں ابھیشک بچن اور شویتا میں کبھی فرق نہیں کیا۔ دونوں کے ساتھ مساوی سلوک روا رکھا ہے۔ دونوں ہی ان کے جگر گوشے ہیں۔ بیٹا اور بیٹی دونوں ہی برابر ہوتے ہیں۔ ان کے درمیان فرق روا رکھنا جہالت اور کم ظرفی ہے۔
والدین کو اس بات کو سمجھنا ہوگا اور اس فرق کو ختم کرنا ہوگا تاکہ معاشرے میں بہتری آ سکے۔ اداکار نے نئی فلم کے حوالے سے فی الحال تفصیلات فراہم نہیں کیں۔