دھرنے کے دوران وزیراعظم اوروزراکے خلاف درج مقدمات داخل دفتر
پی ٹی وی ہیڈکوارٹرزپرحملہ اورنشریات کی بندش، پارلیمنٹ کاجنگلہ بھی عمران خان، طاہرالقادری کے ایما پرتوڑاگیا
دھرنوں میں پی ٹی وی پرحملہ کرنے،سرکاری نشریات 30 منٹ تک زبردستی بندکروائے رکھنے ،سپریم کورٹ بلڈنگ پرحملہ کرنے،پارلیمنٹ ہاؤس کے جنگلے توڑکراحاطہ میں زبردستی خیمہ زن ہونے، ناکے لگا کر لوگوں اور پولیس کی تلاشیاں لینے،سپریم کورٹ کے جج کی سرکاری کار کا راستہ روکنے، سابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آبادپرتشدد ، ہنگامہ آرائی ،کارکنوں میں اشتعال پھیلا کر 3 کارکنوں کی ہلاکت کاموجب بننے کے الزامات پرعمران خان، طاہر القادری سمیت تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے بیس ہزار کارکنوں کیخلاف درج چھتیس مقدمات کی تفتیش سردخانہ کی نذرکردی گئی ۔
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف، دو وفاقی وزراء، تین آئی جیز کیخلاف پی ٹی آئی اورعوامی تحریک کی طرف سے درج کرائے گئے دومقدمات کو وفاقی پولیس نے تفتیش میں من گھڑت اور جھوٹ کاپلندہ قرار دیکر داخل دفتر کردیا۔ پولیس کے باوثوق ذرائع نے جمعہ کوایکسپریس کو بتایاکہ اب تک پولیس کی مدعیت میں عمران خان، طاہرالقادری ویگرپارٹی رہنماؤں وکارکنوں کیخلاف چھتیس مقدمات درج ہیں۔
پی ٹی وی ہیڈکوارٹرزپرحملہ اورنشریات کی بندش، پارلیمنٹ کاجنگلہ بھی عمران خان، طاہرالقادریکے ایما پرتوڑاگیا۔ مقدمات میں قتل ، اقدام قتل ،انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں جن کے تحت لوگوں کولیکر ریاست کی علامات عمارتوںپربلوہ کروانا، سادہ لوح لوگوں کوبدامنی پیداکرنے کی خاطراشتعال دلاکر غلیلوں، پیچ کس، پلاس،ڈنڈوں سمیت دیگر اشیا سے مسلح کر کے ریاستی عمارات کیخلاف اکسانے کے الزامات عائد ہیں۔
ذرائع نے بتایا پی ٹی وی اورپارلیمنٹ ہاؤس ودیگراہم سرکاری دفاتر پرقبضہ کروانے کے الزام میں درج مقدمہ میں عمران خان،طاہر القادری،خرم نواز،رحیق عباسی، عامرمغل سمیت بیس ہزارنامعلوم ملزمان نامزد ہیں ۔ پولیس نے ان مقدمات کی مکمل تفصیل آئی جی اسلام آبادکے توسط سے وزارت داخلہ کوبھجوادی تھی۔