ایٹمی ہتھیاروں میں اضافے کی اطلاعات بے بنیاد ہیںپاکستان
پاکستان ذمے دار ملک اور ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونیکا کوئی ارادہ نہیں رکھتا
BRUSSELS:
پاکستان نے اس رپورٹ کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان آئندہ پانچ سے 10 برسوں کے دوران امریکا اور روس کے بعد جوہری ذخائر رکھنے والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اﷲکے مطابق پاکستان جوہری ریاست کے اعتبار سے انتہائی ذمے دار ملک ہے اور ان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام صرف جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کیلیے ہے۔
پاکستان کے جوہری ذخیروں میں اضافے کی اطلاعات بے بیناد ہیں، ایسی رپورٹس ظاہر کرکے بھارت کی بڑھتی ہوئی جوہری قوت سے توجہ ہٹانا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ نیوکلئر سپلائرگروپ کے ساتھ انڈیا کی جوہری ڈیل کے نتیجے میں خطے کو غیرمستحکم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔