عراقی کرد فورسز نے داعش کے زیرقبضہ 7 دیہات چھڑا لئے
جنگی طیاروں اور ڈرون کی مدد کی مجموعی طور پر داعش کے ٹھکانوں پر 25 حملے کئے گئے، حکام
TEL AVIV:
کرد فورسز نے امریکی اتحادی افواج کی مدد سے شمالی عراق کے 7 دیہات سے داعش کا قبضہ چھڑا لیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی اور امریکی افواج کی جانب سے ملک کے مختلف حصوں میں داعش کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں جب کہ شمالی عراق میں کرد فورسز نے امریکی افواج کی مدد سے 7 دیہات سے داعش کا قبضہ چھڑا لیا تاہم اب بھی اہم علاقوں پر داعش کا تسلط برقرار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جنگی طیاروں اور ڈرون کی مدد سے مجموعی طور پر 25 حملے کئے گئے جس کے باعث کرد فورسز نے 7 دیہات پر قبضہ حاصل کیا جب کہ عراقی افواج صوبے انبار کے شورش زدہ شہر رامادی میں داعش کے خلاف برسرپیکار ہیں جہاں رواں سال مئی میں داعش نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔