خیبر پختونخوا میں 41 ہزار سے زائد نو منتخب بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری
تحصیل اور دسٹرکٹ ناظمین کا انتخاباتوار کو ہو گا۔
خیبر پختونخوا کے نو منتخب 41 ہزار 762 نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے جب کہ تحصیل اور دسٹرکٹ ناظمین کا انتخاباتوار کو ہو گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبر پختونخواکے نومنتخب 41 ہزار 762 نمائندوں بلدیاتی نمائندوں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے، منتخبت ہونے والے کونسلرز سے ان کے متعلقہ ریٹرننگ افسران نے حلف لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں خواتین کی تعداد 6 ہزار 678 ہے، کسان کونسلرز کی تعداد 3ہزار 339، یوتھ کونسل کے نمائندوں کی تعداد بھی 3 ہزار339 ہے جب کہ تحصیل اور ضلع کونسل کے نمائندوں کی تعداد 978 ہے۔
بلدیاتی نمائندوں کی حلف برداری کی مرکزی تقریب پشاور کے ڈسٹرکٹ کاؤنسل ہال اور گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں ہوئی جس میں مجموعی طور پر 4 ہزار 700 بلدیاتی نمائندوں نے حلف اٹھایا، اس موقع پر خصوصی نشستوں پر منتخب ہونے والی خواتین نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
دوسری جانب الیكشن كمیشن آف پاكستان نے اسلام آباد ہائی كورٹ کے احکامات کی روشنی میں بنوں میں ضلع اورتحصیل كونسل كے ممبران كی حلف برداری سمیت ضلع ناظم و نائب ناظم اور تحصیل كونسل كے ناظم و نائب ناظم كا انتخاب ملتوی كرنیكا اعلامیہ جاری كر دیا ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں 30 مئی کو بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے تاہم کچھ اضلاع میں دھاندلی کی شکایات کے باعث 30 جولائی کو بلدیاتی انتخابات کرائے گئے تھے۔