امریکا میں داعش کی مدد کے الزام میں 17 سالہ نوجوان کو 11 سال قید کی سزا

علی امین ٹویٹر کے ذریعے لوگوں کو داعش کی مالی امداد اور تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دیتا تھا، امریکی محکمہ انصاف

17 سالہ علی امین نے عدالت میں اقبال جرم کر لیا تھا فوٹو: فائل

امریکی عدالت نے داعش کی مدد کے الزام میں 17 سالہ نوجوان کو 11 سال قید کی سزا سنادی۔


امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ بیان کے مطابق ریاست ورجینیا کی مقامی ضلعی عدالت نے علی امین نامی 17 سالہ نوجوان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے کی سماعت کی، سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے عائد کی گئی فرد جرم میں کہا گیا کہ علی امین سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے لوگوں کو داعش کی مالی امداد اور تنظیم میں شمولیت کی ترغیب دیتا تھا۔ اس نے رواں سال ورجینیا ہی کے ایک نوجوان کو داعش میں شمولیت کے لیے شام جانے میں بھی مدد کی۔ امین نے عدالت میں اقبال جرم کر لیا تھا۔ جس پر عدالت نے علی امین کو مجموعہ طور پر 136 ماہ قید کی سزا سنادی۔

واضح رہے کہ امریکا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ ہے، جس میں 18 سال سے کم عمر ملزم کو داعش کی مالی مدد اور اس مین شمولیت کی ترغیب پر سزا دی گئی ہے۔
Load Next Story