پاکستان بھی کنٹرول لائن پر فوج لے جائے پرویز مشرف
پاکستان میں تیسری سیاسی قوت جلد نمودار ہوگی، پرویز مشرف
لاہور:
آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیسری سیاسی قوت ناگزیر ہے۔
یہ بات انھوں نے آل پاکستان مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے صدور، جنرل سیکریٹریز کے اجلاس میں ٹیلی فونک خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ بھارت فوجیں سرحد پر لے آیا ہے ہمیں بھی چاہیے کہ اس کے مقابلے میں فوج کھڑی کر دیں جس طرح میں اپنے دور اقتدار میں بھارت کے خلاف فوجیں سرحد کے قریب لے گیا تھا اور بھارت کو دراندازی کی جرأت نہیں ہوئی، فوج نے آپریشن کر کے را کے دست راست لوگوں کے خلاف جو کارروائی کی وہ وقت کی ضرورت تھی، پاکستان میں تیسری سیاسی قوت جلد نمودار ہوگی۔