شام میں داعش کے جنگجو دمشق کے قریب پہنچ گئے
داعش کے جنگجوؤں نے دمشق کے نواحی علاقے عَسَلی میں قدم جما لیے ہیں۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس
شامی فوج کی بمباری میں 81 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے جبکہ داعش کے جنگجو دارالحکومت دمشق کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق فوج نے دمشق کے نواحی علاقے دوما میں ایک مصروف بازار پر بمباری کی، مرنے والوں میں بچے اورخواتین بھی شامل ہیں۔ بیرل بموں کے حملوں میں بازار کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔دریں اثنا شام میں فعال داعش کے جنگجو نے کامیاب پیش قدمی کرتے ہوئے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقوں میں قدم جما لیے ہیں۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ان جہادیوں نے گھمسان کی لڑائی کے بعد عَسَلی کے مقام پر متحارب باغیوں کوپسپاکردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اسلامک اسٹیٹ کے جہادی پہلی مرتبہ دمشق کے اتنا قریب پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ شامی فوج نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے حکومت کے زیرکنٹرول دمشق کے علاقوں میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ان کوسخت جواب دیا جائے گا۔
دریں اثنا شام میں آثارِ قدیمہ اور نوادرات کے محکمے کے سربراہ نے ان اطلاعات کو مسترد کیا ہے کہ داعش نے پیلمائرا کے کھنڈرات میں واقع بل نامی اہم ترین معبد کو دھماکا کرکے تباہ کردیا ہے۔ شامی آثارِ قدیمہ کے سربراہ مامون عبدالکریم نے کہا ہے کہ ان کے پاس جو اطلاعات ہیں ان کے مطابق بل کا معبد اب بھی اپنی جگہ موجود ہے۔ ادھرعراق میں داعش کے جنگجوؤں نے 4 مخالف جنگجوؤں کو زندہ جلا دیا ہے۔