ساہیوال اور بہاولپور میں قتل کے 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

ساہیوال میں قتل کے مجرم اشرف جب کہ بہاولپور میں مجرم جمعہ خان کو پھانسی دے دی گئی

سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے 180 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے فوٹو: فائل

پنجاب کی مختلف جیلوں میں آج بھی سزائے موت کے 2قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

سینٹرل جیل ساہیوال میں قتل کے مجرم اشرف کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، اشرف نے 1994 میں اپنے پڑوسی معمولی تنازع پر قتل کیا تھا جب کہ قتل کے ایک مجرم مقصود کی پھانسی مؤخر کر دی گئی۔


سینٹرل جیل بہاولپور میں مجرم جمعہ خان کو پھانسی دے دی گئی، جمعہ خان نے 2000 میں گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی ساس کو قتل کر دیا تھا۔

واضح حکومت نے گزشتہ برس سانحہ پشاور کے بعد ملک میں پھانسی کی سزا پر عمل درآمد پر عائد غیر اعلانیہ پابندی ختم کردی تھی ، جس کے بعد اب تک 180 سے زائد مجرموں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جاچکا ہے۔
Load Next Story